اسلام آباد (خبر نگار) ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر ملک بھر میں (آج) پیر کو ایک روزہ سوگ منایا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج ملک بھر میں پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔ سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا بھی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے۔ ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دی ہے۔
ملکہ الزبتھ کی وفات پر آج پاکستان میں یوم سوگ‘ پرچم سرنگوں رہے گا
Sep 12, 2022