اسلام آباد (نامہ نگار) پی پی چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنی شاعری کے ذریعے رواداری‘ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ سالانہ عرس پر اپنے پیغام میں کہا پرامن بقائے باہمی کے اصول کی روشنی میں اپنے وطن کیساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے خیر اور خوشحالی کی بات کی۔ آج معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت اور انتہاپسندی جیسے رجحانات کا مقابلہ کرنے کیلئے بھٹائی کے فلسفہ انسان دوستی سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کو بھٹائی کی شاعری کا مطالعہ اور ان کے فکر سے مستفید ہونا چاہئے۔بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو ہر مشکل امتحان میں قائدِاعظم کی پیروی کرنا ہوگی۔ آج ایک بار پھر سیلاب کی شکل میں ارضِ وطن کو ایک چیلینج کا سامنا ہے۔ قائداعظم ملک میں سب کے لئے سماجی انصاف چاہتے تھے، قوم کو ہر مشکل امتحان میں قائدِاعظم کی پیروی کرنا ہوگی۔ جو ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے۔
عدم برداشت‘ انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے بھٹائی کے فلسفہ سے رجوع کی ضرورت: بلاول
Sep 12, 2022