لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ لاہور کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناحؒ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) لاہور دفتر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام رکن قومی اسمبلی اور خواتین ونگ کی صدر شائستہ پرویز ملک کی ہدایت پر کیا گیا۔ صدارت رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت نے کی جبکہ مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی کرن ڈار تھیں۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی ربیعہ نصرت، فرزانہ بٹ، طیبہ ضمیر ایڈووکیٹ، ارم چوہدری، فرزانہ منیر، تنویہر چوہدری، نرگس متین، طاھرہ عزیز، ثناء فرحان، ڈاکٹرنصرت، شہزادی کبیر‘ شہزادی طارق، زیب النساء سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی شکل میں جس گلدستے میں آزاد حیثیت میں سانس لے رہے ہیں یہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ہی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ بیگم کلثوم نواز ایک قابل فخر ماں، بیوی اور لیڈر تھیں۔ وہ مشرف آمریت کے خلاف ڈٹ کے سامنے آئیں‘ ہمیں ان کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔
کلثوم نواز کی برسی‘ مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کے زیراہتمام دعائیہ تقریب
Sep 12, 2022