کوئٹہ ( آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمدکاکڑ نے کہا کہ جام کمال کو بھی ورکرز اور صوبے کونظرانداز کرنے پرہٹایاگیاتھا سیلاب سی300اموات ،22پل اور انفراسٹرکچر تباہ ہوگیاسیلابی ریلوں میں لوگوں کی جھونپڑیاں بھی بہہ گئیںبحیثیت پارٹی جنرل سیکرٹری وزیراعلیٰ سے 14دن میں ملاقات نہیں ہوسکی ،میرعبدالقدوس بزنجو صوبے کو سنبھالیں تو بڑی بات ہے ، فرح عظیم پر ہمیں اعتراض نہیں ان میں ہوگا کوئی ٹیلنٹ جو وزیراعلیٰ نے انہیں ترجمان مقرر کیاہے،وزیراعلیٰ سندھ خود ایک گھنٹہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بریفنگ دیتے رہے لیکن ہمارے چیف ایگزیکٹو کھڑے رہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ذاتی اختلافات نہیں ماضی کودیکھیں تو پارٹی کونقصان جیسے خدشات پر صورتحال تبدیل ہوئی ورکرز کوتوجہ نہیں دی جارہی تھی میرعبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان اور باپ پارٹی کے صدر ہیں ،بلوچستان میں سیلاب آیا ہماری صرف درخواست ہے سب کوپتہ ہے کہ بلوچستان اس وقت ڈوب چکاہے بڑی مشکل سے صوبے میں انفراسٹرکچر بنا تھا سیلابی صورتحال کی وجہ سے بار بار وزیراعلیٰ سے رابطہ کرتے رہے 34اضلاع متاثرہ ہیں اگر وزیراعلیٰ بلوچستان خود تمام اضلاع کادورہ کرتے تو اس کے مثبت اثرات برآمد ہوتے ان کے مصروفیات زیادہ ہونگی اب بھی لوگوں کیشکایات ہیں کہ ہم امدادی سرگرمیوں سے محروم ہیں بلوچستان میں بارشوں کی وجہ سے پل ٹوٹ گئے اور شاہراہیں تباہ ہوگئی جس کی وجہ سے دوسرے صوبوں سے رابطے منقطع ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس مشکل حالات میں بلوچستان کے عوام کو اکیلاچھوڑاجائے تو پھر یہ کسی کیلئے نیک شگون نہیں بلوچستان کے لوگ غربت میں زندگی گزار رہے ہیں ،سیلابی ریلوں میں لوگوں کی جھونپڑیاں بھی بہہ گئیں،وزیراعلیٰ بلوچستان گراو¿نڈ پر کام کرے۔انہوں نے کہاکہ کارکن کے اوپر جمعیت علماء اسلام یا بلوچستان نیشنل پارٹی مسلط ہوں توہم اپنے کارکنوں کو کیا جواب دینی ہے ہماری پارٹی نے 300شہداء دئیے ۔
قرآن سے دوری نے مسائل پیداکردیئے:علمائ
کوئٹہ ( آن لائن) جمعیت طلبہ اسلام کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے زیر اہتمام عظیم درس قرآن پاک کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں دینی مدارس اور عصری اداروں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس سے جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی یونٹ کے نائب امیر چہارم مولانا حافظ مفتی دین محمد مولانا مفتی شیر محمد حقانی سرپرست حاجی عبداللہ سلیمان خیل نے خصوصی خطاب کیا۔ درس قرآن پاک نائب امیر چہارم مولانا حافظ مفتی دین محمد نے دیا تقریب کی صدارت حافظ عبدالقیوم نے کی جبکہ یونٹ کے جنرل سیکرٹری اعجاز الرحمن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مقررین نے درس قرآن پاک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوان نسل کو کو قرآن وسنت سے دور دھکیلا جارہا ہے قرآن پاک سے روگردانی کے باعث عالم اسلام آج مختلف مصائب کا شکار ہیں ،انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل علما کرام کی سرپرستی میں دن رات ایک کرکے مملکت خداداد پاکستان اور اسلام دشمنان اسلام کے سازشوں ناکام بنانے کیلئے جمعیت طلبہ اسلام کو فعال ومنظم بنائیں ،انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اسلامی تعلیمات اور اسلامی تہذیب کی پرچار کرنے کے لئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو حصول علم پر مرکوز رکھیں۔