تعصب سے بالاتر، انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے :پیپلزپارٹی

Sep 12, 2022


کوئٹہ( این این آئی ) پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تعصب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے عوام کے حقوق کے حصول اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت، بزرگوں اور کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور تمام آئینی اداروں کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کی۔ یہ بات انہوں نے صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اشفاق بلوچ اور کوئٹہ ڈویڑن کے نائب صدر میر بابل بنگلزئی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک ذیشان حسین، ضلع لورالائی کے جنرل سیکرٹری سردارزادہ شیردل خان جوگیزئی ، صوبائی رہنما ندیم خان، ملک عبدالعزیز زرکون ودیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میںحالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اور متاثرین کے لئے پارٹی کی جانب سے کی جانی والی امدادی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔ سردار سربلند جوگیزئی نے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو عمران نیازی ٹولے کی نا اہلی کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے قریب پہنچ چکا تھا ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے حکومت میں شامل جماعتوں نے مشکل فیصلے کئے۔انہوں نے کہاکہ اسوقت ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی کے چھائے، قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 
کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ شہر میں قوانین کے خلاف ورزی پر مختلف اشیاء خوردونوش کے مراکز کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران مزید 14 مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے۔ نان شاپس میں کم وزن پیڑے سے نان کی تیاری و صفائی نامناسب انتظامات سے متعلق شکایات موصول ہونے پر بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے نان شاپس کی مسلسل چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں جناح ٹاو¿ن میں 2 نان شاپس کو جرمانہ کیا گیا جبکہ زائد المیعاد اشیاء خوردونوش برآمد ہونے پر 3 جنرل سٹورز کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانہ کیے گئے نان شاپس میں صفائی و آٹا ذخیرہ کرنے کا نظام غیر صحت بخش پایا گیا جبکہ صارفین کو فروخت کردہ نان کے پیڑے کا وزن بھی مقررہ حد سے کم تھا۔علاوہ ازیں جنرل سٹورز کی چیکنگ پر 3 دکانوں سے ایکسپائرڈ کیچپ، مصالحے، چائے کی پتی اور کسٹرڈ پاو¿ڈر وغیرہ برآمد ہوئے، مراکز سے پکڑی گئیں زائد المیعاد خوردنی اشیاء ضبط کرتے ہو تینوں دکانوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ائیرپورٹ روڈ میں ہوٹلوں اور میٹ شاپس کے معائنہ کرتے ہوئے بی ایف اے کی ایک اور انسپیکشن ٹیم نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 4 میٹ شاپس اور 2 ہوٹلوں پر جرمانے عائد کیے۔ بیف، مٹن شاپس کے خلاف صفائی کی ناقص صورتحال، بارہا منع کرنے کے باوجود دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے و ان پر مکھیوں کی بھرمار، جراثیم زدہ کٹنگ اوزار اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر کارروائی کی گئی، 2 ہوٹلوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی، کچن کے آلودہ فرش پر اشیاءرکھنے اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت پرجرمانہ کیا گیا۔

مزیدخبریں