کوئٹہ ( اے پی پی ) ڈائریکٹر محتسب سیکرٹریٹ عبدالمنان اچکزئی نے ضلع پشین میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی تعمیر کیلئے متنازعہ زمین کا مسئلہ حل کر دیا،صوبائی محتسب کے ترجمان کے مطابق محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ کے ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر محتسب سیکرٹریٹ عبدالمنان اچکزئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد قاسم کاکڑ اور بی اینڈ آر کے ایکسیئن عبدالرحمٰن نے پشین کے علاقہ رودھ ملازئی کلی ووریا میں گورنمنٹ ڈگری کالج کی نشاندہی کیلئے علاقے کے معتبرین اور سماجی کارکن منظور اخنذادہ کے ساتھ دورہ کیا۔مذکورہ بالا آفیسران کے دورے کا مقصد کلی ووریا میں مجوزہ زمین جس پر کالج تعمیر ہونا ہے محکمہ بی اینڈ آر اور علاقے کے لوگوں میں پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنا تھا۔واضح رہے کہ مذکورہ کالج جسے صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں پی ایس ڈی پی شامل گیا اور 20 ملین روپے کالج کی تعمیر کیلئے جاری بھی کیے گئے لیکن زمین کی تخصیص پر اختلافات کی وجہ سے تعمیر کا کام تعطل کا شکار رہا ۔
صوبائی محتسب کے احکامات پر کالج کی اراضی کا مسئلہ حل
Sep 12, 2022