کوئٹہ ( اے پی پی) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین نے چارج سنبھال کر سرکاری امور نمٹانے شروع کر دیئے ۔انہوں نے گذشتہ روز سب تحصیل میرپور کا دورہ کیا جہاں نائب تحصیلدار گنداواہ سلیمان خان جویہ اور نائب تحصیلدار میر موٹن خان نے انہیں سیلاب سے متاثرہ دیہات میں ہونے والے نقصانات کے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ ( ر) یاسر حسین نے تمام نقصانات کا جائزہ لیا اور شکایات کے جلد ازالے کی ہدایات جاری کیں۔
فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر نے ڈی سی جھل مگسی کا چارج سنبھال لیا
Sep 12, 2022