کوئٹہ ( آن لائن) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹر ی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ گوادر کے عوام جاگ گئے حالیہ بارشوں میں ریلیف فنڈ میں تاجروں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بھر پور تعاون کرکے لاکھوں کے فنڈزالخدمت ریلیف کیمپوں میں دیے۔گوادر کے عوام کو حقوق دلاکر ظالموں سے پائی پائی کا حساب لیں گے اب وعدے وبے عمل اعلانات نہیں کام اورترقی خوشحالی اور عملی کام ہوں گے۔ الخدمت فاو¿نڈیشن نے صوبہ بھر میں منتخب نمائندوں سے زیادہ کام کیا حق دوتحریک کے ورکرزنے الخدمت فاو¿نڈیشن کا بھر پور ساتھ دیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران صوبائی سیکرٹریٹ میں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کرونا ،ٹڈی دل اور اب بارش وسیلاب نے بلوچستان کو بہت پیچھے دھکیل دیا۔عوام ظالموں سے تنگ آچکے ،منتخب نمائندے مالامال ہورہے ہیں۔سائیکل پر اسمبلی آنے والوں نے گاڑیوں کی لمبی قطاریں بنالیں عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔
کو ئٹہ میںغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شدید مشکلات
کوئٹہ ( آن لائن ) جمعیت علما اسلام( نظریاتی )کے ضلعی امیر مولاناقاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا آغا ابراہیم شاہ نے کہا کہ کو ئٹہ شہر میں وولٹیج کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ٹیوب ویل بند پڑے ہو ئے ہیں قلت آب سے عوام سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں وولٹیج کمی اور لوڈشیڈنگ سے قلت آب کے بحران کی باعث عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہے انہوں نے کہا کہ جانٹ روڈ اور سریاب فیڈر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کے خاتمے کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل سے نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بجلی، پانی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں وولٹیج کمی سے ٹیوب ویل ماہانہ خراب ہوتے ہیں اور پھر ہفتوں ہفتوں تک مرمت نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پانی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کرے۔