عوام مایوس ہوچکے، حکومت مہنگائی  پر فوری قابو پائے: لیبر فیڈریشن 


کوئٹہ( این این آئی) عوام مایوس ہوچکے، حکومت مہنگائی پر فوری قابو پائے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے گھی آٹا چینی کھانے کے تیل دالوں پر خصوصی سبسڈی دے کر بازاروں و ماکیٹوں اور ہفتہ وار بازاروں میں غریب عوام اور محنت کش طبقہ اور ملازم پیشہ افراد کیلئے خصوصی رعایت دینے کا بندو بست کیا جائے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑادیئے قلیل تنخواہوں میں گزارا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہو گیا ۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد قاسم خان عبدالمعروف آزاد حاجی عبدالعزیز شاہوانی نورالدین بگٹی محمد عمر جتک دین محمد محمد حسنی عابد بٹظفر خان رند ملک وحید کاسی منظور احمد حاجی سیف اللہ ترین فضل محمد یوسفزئی حاجی غلام دستگیر اور دیگر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو صوبے کے ملازمین و مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے لیت و لال سے کام لینے کی بجائے موثر و ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے، ہر ماہ مختلف اداروں کے ملازمین کو وقت پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ریٹائرڈ ملازمین کو دو تا تین ماہ تک پنشن کے واجبات ادا نہ کرنا اور پالیسی و اعلان کے تحت مراعات میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے اجراء میں تاخیری حربے اورلیبر قوانین کے حوالے ملازمین و مزدوروں کا استحصال صرف بلوچستان میں ہی ہور ہا ہے ۔
بلوچستان کے حکمرانوں میں اہلیت نہیں انصاف نہ ملنے پر بلوچستان کے مزدوروں وملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے مہنگائی بیروز گاری اور لاقانونیت نے غریبوں محنت کش طبقہ اور ملازم پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ بلوچستان حکومت محکمہ ایری گیشن میں اقربا پروری اور لوٹ مار کا نوٹس لے جنگل کا قانون زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا، مہنگائی بیروز گاری اور لاقانونیت نے غریبوں محنت کش طبقہ اور ملازم پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...