خاران میں محلے کی سطح پر  بی این پی کی تنظیم سازی 


خاران(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی خاران کے محلہ حسین آباد اور شادیزئی محلہ کے یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی نے پارٹی کے یونٹ سازی مہم کا آغاز کر دیا ۔ ضلعی آرگنائزر بی این پی حاجی غلام حسین بلوچ نے سابق صدر میر محمد جمعہ کبدانی ارکا ن ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی ندیم احمد سیاپاد میر غلام دستگیر مینگل ضلعی ترجمان میر شاہ حسین مینگل کی موجودگی میں بی این پی محلہ حسین آباد اور شادیزئی محلہ یونٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر محلہ حسین آباد یونٹ کے لیے یونٹ سیکرٹری ظہور حسین بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری فرید احمد شادیزئی مرکزی کونسلر حاجی غلام حسین بلوچ جبکہ شادیزئی محلہ کے لیئے یونٹ سیکرٹری طارق بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری آفتاب آحمد شادیزئی مرکزی کونسلر عرفان شیخ کو منتخب کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن