لاہور( این این آئی) چین کی شمسی توانائی کی کمپنی زونرجی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں6.4 ملین روپے مالیت کے پورٹیبل سولر انرجی ڈیوائسز فراہم کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے سیلاب زدہ لوگوں کیلئے 2.4 ملین مالیت کی خوراک کا سامان بھی دیا جائے گا۔ کل پیکیج کی مالیت 12 ملین روپے ہے۔ زونرجی نے بہاولپور پنجاب میں 300 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا ہے جبکہ کمپنی بہاولپور کے قائداعظم سولر پارک میں 300 میگاواٹ کا ایک اور سولر پاور پلانٹ بھی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
چینی کمپنی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میںپورٹیبل سولر انرجی ڈیوائسز مہیا کریگی
Sep 12, 2022