حکومت کے کسان دوست اقدامات ،پیداواری مقابلہ ونمائشی پلاٹ اور کماد کی مخلوط کاشت کیلئے درخواستیں طلب

Sep 12, 2022

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات کے تحت کماد کی پیداوار کے قومی منصوبہ کے تحت پیداواری مقابلہ ونمائشی پلاٹ اور کماد کی مخلوط کاشت، ستمبر کاشت وچپ بڈ ٹیکنالوجی سے کاشت کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ فیصل آباد،جھنگ اور چنیوٹ میں کماد کی ستمبر کاشت،مخلوط کاشت اور چپ بڈ ٹیکنالوجی کے لئے درخواستیں 15 ستمبر،پیداواری مقابلہ اور نمائشی پلاٹ کیلئے درخواستیں 30 ستمبر تک جمع ہونگی۔انہوں نے شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کماد کی مخلوط کاشت،ستمبر کاشت اور چپ ٹیکنالوجی کی ایک ایکڑ کاشت کیلئے 5 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی۔ایک کاشتکار زیادہ سے زیادہ 5۔ایکڑ تک سبسڈی حاصل کرسکتا ہے۔ضلع کی سطح پر جیتنے کی صورت میں اول آ نے والے کو 3 لاکھ، دوم کو ڈیڑھ لاکھ اور سوم کو 75ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔درخواست فارم محکمہ زراعت توسیع کے مقامی دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں