قائد اعظم نے تدبر، فراست ،بے مثل قائدانہ صفات سے مسلمانوں کو متحدکیا:میاں اختر محمود 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے تدبر، فراست ، غیر متزلزل عزم، سیاسی بصیرت اور بے مثل قائدانہ صفات سے کام لے کر مسلمانوں کو متحد کردیا۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے ظلم و ستم کا شکار اور ہر حق سے محروم قوم کو اپنی ولولہ انگیز قیادت میں آزادی دلائی تھی۔ قائد اعظم نے انگریزوں اور ہندوؤں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں بتادیا کہ مسلمان ان کی غلامی ہر گز ہرگز قبول نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی74ویں برسی کے موقع پر اپنے نے بیان میںکہا کہ پاکستان کے خواب کی تعبیر ایک فرد واحد کی چشمِ کرشمہ سازکا نتیجہ تھی اور وہ فرد واحد قائد اعظم محمد علی جناح تھے۔

ای پیپر دی نیشن