فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن اور آٹو پارٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر رانا تجمل وحید ‘سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف ‘جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ‘حاجی ظہیر احمد ‘میاں سہیل رفیع ‘حاجی اعجاز حسن ‘چوہدری اقبال وزیر ‘میاں خالد محمود اور شیخ محمدطارق نے کہاہے کہ شہر بھر کے اہم چوکوں میں بھکاریوں کی کثیر تعداد میں بھیک مانگنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جیسے ہی اشارہ بند ہوتا ہے بھیگ مانگنے والے گاڑیوں کو گھیر لیتے ہیں اور یوں وہاں سے لوگوں کا پیدل گزرنابھی محال ہو جاتا ہے۔ فیصل آباد کی انتظامیہ بھکاریوں کیخلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے قاصر ہے آئے روز ان بھکاریوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔ شہری حلقوں نے صوبائی حکومت سے استدعا کی ہے صوبہ بھر میں ان بھکاریوں کیخلاف فوری طور پر کارروائی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔ فیصل آباد کے اہم چوکوں زرعی یونیورسٹی چوک ‘ڈی گرائونڈ چوک ‘ستیانہ روڈ چوک ‘ریلوے اسٹیشن چوک ‘الائیڈ ہسپتال چوک ‘بابر سینما چوک ‘کوہ نور چوک سمیت دیگر چوکوں میںبھکاری صبح سے شام تک بھیگ مانگنے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر ‘آر پی او ‘سی پی او کو چاہئے کہ وہ فوری ایکشن کرتے ہوئے کارروائی کریں۔