وزیراعظم شہباز شریف ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ‘ خولہ امجد 


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے و شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری خولہ ا مجد،ضلعی سینئر نائب صدر ماریہ علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ہی ملک و قوم کو کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں لیکن عمران خان ایک بار پھر اسلام آباد میں دھرنا دینے کے لئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن اب ان کی دھرنا سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے آج پوری قوم اگر شدید مشکلات کا شکار ہے تو اس کی بڑی وجہ عمران خان کے آ ئی ایم ایف کے ساتھ سخت معاہدے ہیں جس کا خمیازہ آ ج پوری قوم بھگت رہی ہے انشاللہ قائد میاں نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے اور 2023 میں ن لیگ کی ہی حکومت ہوگی اور پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...