اختیارات کا ناجائز استعمال‘ ڈپٹی ڈی ایچ عطائیوں پر مہربان‘ منتھلیاں طے 


ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ صحت ملتان میں تعینات ڈپٹی ڈی ایچ اوز ہیلتھ کئیر کمیشن اور ڈرگ انسپکٹرز کے معاملات میں مداخلت کرنے لگے واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو عطائیوں کے خلاف کرروائی کرنے کے فرائض سونپے گئے تھے مگر ملتان میں تعینات ڈپٹی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر تیمور اور ڈاکٹر عبداللہ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عطائیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان سے ماہانہ منتھلیاں طے کرنا شروع کر دی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے انہےں تحفظ دینا شروع کر دیا ہے جن عطائیوں کے خلاف ڈرگ انسپکٹرز نے کارروائی کرنا ہو وہ انہےں پہلے ہی آگاہ کر دیتے ہیں جس کے بعد عطائی اپنے کلینک بند کر کے فرار ہوجاتے ہیں اور ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے کی جانے والی قانونی کارروائی سے بچ جاتے ہیں اس صورتحال کی وجہ سے ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ کئیر کمشن کی کارکردگی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن