خان گڑھ، منڈا چوک( نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) مشکوک افراد نے شناخت طلب کرنے پر گولی مار کر پولیس کانسٹیبل کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سول لائن کا کانسٹیبل اشرف گارڈن روڈ پر اپنے دوست کی لکڑی کی دوکان پر رکا ہوا تھا، اس نے ساتھ بیٹھے ہوئے 2 نا معلوم مشکوک لوگوں سے شناخت طلب کی تو انہوں نے جواباً فائر کردیا جو اشرف کی بائیں پنڈلی پر لگا، ملزمان فائر مارنے کے بعد اپنا موٹر سائیکل اور موبائل فون چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے تمام نامعلوم ملزمان کو موبائل اور موٹرسائیکل کی مدد سے شناخت کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سٹی سرکل اور ایس ایچ او سول لائن فوری طور پر موقع پر پہنچے، زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کانسٹیبل زخمی
2 مشکوک افرادنے فائرنگ کرکے کانسٹیبل زخمی کردیا،ایک ملزم گرفتار
Sep 12, 2022