ملتان (نمائندہ نوائے وقت)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی کارکردگی اور حاضری کو جانچنے کے آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے میں طلبہ کی کارکردگی اور حاضری کو ٹریک کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے، وزارت تعلیم پ جاب نے ’سٹوڈنٹ پرفارمنس ایویلیوایشن اینڈ ٹریکنگ سسٹم کے اجراء کا اعلان کر دیا۔سافٹ ویئر طلباءکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جائے گا، والدین کو ان کے بچوں کے جائزوں بشمول صحت اور کھیلوں کی کارکردگی کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں چھٹی سے دسویں جماعت تک کے طلباءکا اس سافٹ ویئر کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا اور 5 لاکھ طلبہ کا ڈیٹا پہلے ہی سسٹم میں داخل کیا جا چکا ہے۔
آن لائن پورٹل