کہروڑپکا ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل کی الوداعی اورنئے کی خوش آمدید تقریب

Sep 12, 2022


کہروڑپکا ( خبر نگار)ا گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں 15سال کا طویل عرصہ بطور پرنسپل گزار کر 20ویں گریڈ میں ترقی پانے والے حافظ حامد سعید کی الوداعی اورنئے تعینات ہونے والے شیخ نیک محمد کی خوش آمدید تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق و موجود ہ سربراہان ادارہ سکول ہذا،بہاولپور،دنیا پور ،لودھراں ،بلند پور ،گاہی ممڑ،میلسی سے حامد رانا ،راﺅ رضوان علی ،ملک قاسم ،تنویر بھٹی ،غلام محی الدین ،مہر شبیر ،سابق ڈی ای او حافظ جمال ناصر ،غلام مصطفی برجیس ،اکبر بھٹی و دیگر نے شرکت کی ۔مقررین راﺅ یوسف ،ذوالقرنین ،محمد وسیم ،محمود انجم ،عبیدالرحمن ،عبدالرﺅف ،شبیر ہاشمی ،عبدالرزاق ڈوگر،عبدالرشید ودیگر نے حافظ حامد سعید کی 15سالہ خدمات کو سراہا نئے تعینا ت ہونے والے پرنسپل شیخ نیک محمد نے کہا کہ کہروڑپکا کے لئے سر سید احمد کا درجہ رکھتے ہیں حافظ حامد سعید نے تقریب کے انعقاد کو منتظمین اورشرکاءکا شکریہ اداکیا ۔
چوہدری ٹرسٹ یوکے کی جانب 
سے تحصیل تونسہ کی نواحی بستی 
کوٹھہ مبارک میں نقد امداد تقسیم
وہاڑی(کرائم رپورٹر ) چوہدری ٹرسٹ یوکے کے سی ای او چوہدری عبد الحمید اور پاکستانی دوستوں کی جانب سے جس میں چوہدری جاوید اقبال ناظم اور چوہدری ظفر اقبال نے تحصیل تونسہ کی نواحی بستی کوٹھہ مبارک اور باسیوں تقریباً 150 سے زائد خاندانوں کے لئے نقد 10 لاکھ روپے امدادی رقم 150 سے زائد خاندانوں میں تقسیم کی گئی اس موقع پر چوہدری جاوید اقبال ناظم نے کہا کہ اس وقت پورا ملک سیلابی صورتحال میں گھرا ہوا ہے جبکہ حکومت اور عوام دونوں اپنے پاکستانی بھائیوں کی اندام میں بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہے ہیںنہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس وقت تک ٹرائبل ایریاز میں حکومتی نمائندے نہیں پہنچ سکے جبکہ انہیں اس وقت نقد امداد کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں