جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت )تھوڑی سی بارش نے نااہل میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا شہر کے مختلف مقامات کالج روڈ, سکول روڈ روڈ, پھاٹک112,جلال آباد کالونی, ریلوے روڈ,غلہ منڈی, سبزی منڈی اور دیگر مقامات پر بارش کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، بارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن شروع نہ ہو سکا سیوریج لائنیں بند میونسپل کمیٹی انتظامیہ حسب معمول لاپرواہی کا مظاہرہ کرتی رہیشہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے محمد منیر,محمد اقبال,محمد نوید,محمد بشیراحمد,محمد بلال اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر خانیوال ,کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
نفاذ مصطفی کا قیام،پیرادریس کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائےنگی: ڈاکٹر جاوید
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،خبر نگار،نمائندہ نوائے وقت)نفاذ مصطفی کے قیام کےلئے پیرادریس کی خدمات کوسنہری حروف سے لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی نے جمعیت علمائے پاکستان لودھراں کے ضلعی صدرپیرمحمد ادریس نقشبندی حسنی سواگی کی وفات پر ان کے بیٹے محمد فیصل کریم سے ان کی رہایش گاہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ، جمعیت علمائے پاکستان ملتان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف علی قریشی اور جمعیت علمائے پاکستان ملتان ضلع کے صدر محمد سجاد علی حامدی ، جمعیت علمائے پاکستان لودھراں کے ضلعی صدر مولانا عبدالحکیم رضوی جنرل سیکرٹری شیخ محمد عالمگیر جمعیت علمائے پاکستان تحصیل لودھراں کے صدر حافظ محمد شریف جنرل سیکرٹری حافظ محمد بلال قادری کے علاوہ ظہور الحسن غوری حمزہ کریم دیگر موجود تھے۔
تھوڑی سی بارش نے جہانیاں میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا
Sep 12, 2022