احرار ختم نبوت کیخلاف ہر سازش کو ناکام بناتے رہیںگے: مولانا محمد اکمل


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ روز محشر نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے حصول اور نجات کا ذریعہ ہے۔ مجلس احرار اسلام نے ہر محاذ اور ڈنکے کی چوٹ پر حق کا بول بالا کیا۔ مساجد و مدارس کے صدقے اسلام ہمارے معاشرے میں زندہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام (11'12 ربیع الاول) کو جامع مسجد احرار چناب نگر میں منعقدہ 45 ویں سالانہ دو روزہ احرار ختم نبوت کانفرنس و جلوس دعوت اسلام کے سلسلے میں مرکز احرار ، دار بنی ہاشم میں مجلس احرار اسلام ملتان کے مختلف یونٹس کے ذمہ داران کے اجلاس سے ضلعی امیر مولانا محمد اکمل نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک احرار زندہ ہیں عقیدہ ختم نبوت کیخلاف ابھرنے والی ہر سازش کو ناکام بناتے رہیں گے۔ حکمران صرف دعوو¿ں تک ہی محدود نہ رہیں بلکہ وطن عزیز پاکستان کو اس کے اساسی و بنیادی نظریہ کے مطابق حقیقی اسلامی ریاست بنانے کیلئے سنجیدہ و مو¿ثر عملی اقدامات اٹھائیں۔ محمد فرحان الحق حقانی نے کہا کہ ختم نبوت تکمیل دین کا دوسرا عنوان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انجمن احمدیہ کو کالعدم قرار دیا جائے جیسے فری میسن یہودی تنظیم کو کالعدم قرار دیا گیا۔ اجلاس میں جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی (وہاڑی) کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا ظفر احمد قاسم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ احرار رہنماو¿ں نے کہا کہ حضرت مولانا ظفر احمد قاسم کا انتقال علمی حلقوں کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...