علماءو مشائخ و جماعت اہل سنت مظہر سعید کاظمی کی قیادت میں متحد : ڈاکٹر راو¿ خلیل

Sep 12, 2022


میلسی (نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت ) جماعت اہل سنت کے معاون و خصوصی مشیر ڈاکٹر راو¿ محمد خلیل، ضلعی چیف آرگنائزر ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا، جنرل سیکرٹری مفتی محمد یعقوب خان سعیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اہل سنت ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام ملتان میں ہونے والی تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ علماءو مشائخ و جماعت اہل سنت کے مرکزی امیر صاحبزادہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی کی قیادت میں متحد ہیں۔ جماعت اہل سنت پنجاب کے امیر پیر سید خلیل الرحمٰن شاہ اور صوبائی ناظم اعلیٰ حافظ محمد فاروق خان سعیدی کی سرپرستی میں ملتان ڈویژن کے امیر پیر سید رمضان شاہ فیضی،ناظم اعلیٰ مولانا قاری فیض بخش رضوی،نائب امیر مفتی محمد یعقوب فریدی اور کارکنان نے کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں لاکھوں عاشقانِ رسول نے شرکت کرکے حکومت کو یہ پیغام دیا ہے کہ ملعون قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فارغ کیا جائے۔دشمنانِ رسول کے خلاف حکومت آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ جماعت اہل سنت صاحبزادہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی کی قیادت میں نفاذ اسلام کے لیے پرامن جد و جہد جاری رکھے گی۔
میلسی :گٹر ابلنے سے متعدد علاقے جوہڑ بن گئے
میلسی(نمائندہ نوائے وقت)میلسی کے متعدد علاقوں میں گٹر ابل پڑے گندے پانی کا راج بدبو اور تعفن زدہ ماحول میں سانس لینا محال ہو گیا سرکلر روڈ اور اس کی ملحقہ گلیوں میں گندا پانی جمع ہو گیا راہگیروں کو پر یشانی کا سامنا نمازیوں کو مساجد میں جانے کےلئے دشواری اور شہری گھروں تک محدود ہو گئے،مچھروں کی افزائشجاری عملہ صفائی گندے پانی پر قابو پانے میں ناکام ہو گیا شہریوں نے ڈی سی وہاڑی سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں