پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کروانے پرسردار عبدالحئی دستی کے بے حد مشکور ہیں:مالکان

Sep 12, 2022


روہیلانوالی (نامہ نگار) مظفرگڑھ کے پرائیویٹ سکول پرنسپل اور سکول مالکان توصیف مصطفی باجوا ملک زاہد عباس ملک عبد المجید عوان ملک کاظم خضر عباس گیلانی حامد محمود آرائیں ڈاکٹر محمد عمران اسلم نے کہا کہ ہم سردار عبدالحئی خان دستی ایم پی اے کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی کاوش سے مظفرگڑھ کے پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کروا دیا اور ان تمام دوستوں کا بھی شکریہ جنہوں نے سردار عبد الحئی خان دستی صاحب کو ریکویسٹ کی اور ان تمام پرائیویٹ سکول اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پا ک فوج کی سیلاب متاثر ین کیلئے خدمات قا بل تحسین ہیں:شیخ یوسف گچھا 
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) مرکزی تاجر اتحاد گروپ کے جنرل سیکرٹری شیخ یوسف گچھا نے کہاہے کہ پا ک فوج کی سیلاب متاثر ین کیلئے خدمات قا بل تحسین ہیں۔ دل کھول کر متاثرین کی امداد کی جائے پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی دادرسی کی ،دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کا بہتر ین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں ہر وقت خدا اور اس کے پیارے حبیب کی یاد میں مشغول اور ذکر و اذکار میں مصروف رہنا چاہئے۔
 راستہ نہ ملنے پر بااثرافراد کا
 ڈالہ ڈرائیور پر تشدد، ڈرائیوروں 
کا احتجاج، روڈ بلاک کردیا 
دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) راستہ نہ ملنے پر بااثرافراد کا ڈالہ ڈرائیور پر تشدد، بے ہوش ڈرائیور وں کا احتجاج، روڈ بلاک کردیا تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی رکن اسمبلی کے برادرنسبتی انوار خان رند جو کہ اپنے دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ کار پر سوار تھے، راستہ نہ ملنے پر آپے سے باہر ہوگئے غریب ڈالہ ڈرائیور کو ڈالہ سے اتار کر نیچے گھیسٹتے ہوئے لے آئے اور جوتوں سے بے تحاشہ تشدد کیا۔جوتے منہ اور سر پر برساتے رہے اور لوگ تماشہ دیکھتے رہے۔۔جس سے کوٹ سلطان کا رہائشی ڈرائیور بے ہوش ہوگیا اور احتجاجاً ڈرائیوروں نے جرنیلی روڈ بلاک کر دیا اور تشدد کا نشانہ بننے والے ڈرائیور کو سڑک پر ہی لٹادیا 15 پر کال سے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظلوم ڈرائیور کو اٹھا کر تھانہ لے گئی۔ رات گئے کارروائی نہ ہوسکی۔
 ڈرائیور پر تشدد

مزیدخبریں