راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تنائو اور کچھائو بحران پیدا کرے گا عمران خان کی جیت کے ڈر سے ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے مفتاح کے روپے سے بجلی اور پٹرول سستے نہیں ہوں گے ایل سی نہیں کھلے گی تو کارخانے کیسے چلیں گے سندھ میں غذائی قحط ہوگا گندم ،کپاس اور گنا نہیں ہوگا لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ اور نوابشاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی صرف الیکشن ہی حل ہے پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی لوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب نے پیپلز پارٹی کی سیاست دفن کر دی ہے نواز شریف، شہبازشریف شریف کی بات نہیں مانے گا عمران خان کو نااہل کرنا، مائنس کرنا، جیل بھیجنا ممکن نہیں عدلیہ کی دانشمندی عنقریب ایکشن کروائے گی۔
پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی‘ معاشی تباہی، مہنگائی لے ڈوبے گی ‘ شیخ رشید
Sep 12, 2022