سماجی دہشتگردی کے نتیجہ میں غربت‘ مہنگائی عام ہو گئی‘ حکمران لڑ رہے: سراج الحق


حکومتوں کی نااہلی سے سیلاب متاثرین کی پریشانیاں بڑھ گئیں‘ بلوچستان کے وفود سے ملاقات

لاہور‘ سوات (خصوصی نامہ نگار + نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی ملتی نہیں حکومت صرف بلوں کی صورت میں بجلیاں گرا رہی ہے۔ آدھی درجن سے زائد ٹیکس شامل کر کے بجلی 50 روپے سے زائد یونٹ چارج کی جا رہی ہے۔ سماجی دہشت گردی کے نتیجے میں غربت، مہنگائی اور خودکشیاں عام ہو گئیں۔ موجودہ حکومت نے گذشتہ حکومت کا آئی ایم ایف کا ایجنڈا بہت تیزی سے آگے بڑھایا  ہے۔ تینوں بڑی پارٹیاں ٹرانس جینڈر کے قانون میں ترامیم کے نام سے ایک بڑی سازش کا حصہ بنتے ہوئے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں، حکومت فوری طور پر اللہ سے استغفار کرتے ہوئے شریعت کے منافی قانون سازی کو واپس لینے کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طویل دورے سے واپسی کے بعد منصورہ میں بلوچستان کے مختلف وفود اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی سے سیلاب سے متاثرین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات گیس، بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے اور گھی، آٹا، دال، چینی پر سبسڈی بحال کرے۔ مرکزی و صوبائی حکومتیں وقت پر سیلاب متاثرین کی مددکرنے میں ناکا م رہیں، حکمرانوں کی عیاشیوں اور ناکامی و نااہلی کا بوجھ عوام برداشت کر رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکمران آپس میں لڑ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...