سندھ حکومت نے گندم کی  قیمت 4 ہزار روپے من مقرر کردی

Sep 12, 2022


کراچی(این این آئی)سندھ کابینہ نے سال 22-23 کے لیے گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کردی۔صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ ہم  اس وقت 9000 روپے من کے حساب سے گندم درآمد کررہے ہیں، اپنے آباد گاروں کو فائدہ دینے کے بجائے دوسرے ممالک کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں مشیر زراعت منظور وسان نے آگاہ کیا کہ اس وقت زمینیں ڈوبی ہوئی ہیں، کسانوں کو نئی فصل کی تیاری کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔ اچھی سپورٹ پرائس دینے سے آبادگار نئی فصل کے لئے اپنی زمین جلد تیار کرلیں گے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اگر اس سال گندم کی فصل تیار نہ ہوسکی تو قحط کی صورت حال پیدا ہوجائے گی۔

مزیدخبریں