لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا محور ہیں۔ عمران خان کو مائنس کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ مائنس ون فارمولا کسی صورت قبول نہیں ہے۔ پوری پاکستانی قوم پی ٹی آئی کے پیچھے کھڑی ہے۔ مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ایک مقبول لیڈر کو مائنس کرنا پاکستانی سیاست کے لئے مضحکہ خیز ہے۔ مائنس ون کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں جو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ عمران خان نے ہمیشہ ملک کی ترقی کے لئے کام کیا۔ عمران خان نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔ پی ٹی آئی کا مشن صاف و شفاف الیکشن ہیں۔ اگر امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرے۔