اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ ن کے مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیٹے ن لیگی سینیٹر افنان اللہ خان کے برادرِ نسبتی کواسلام آباد سے اغوا کر لیا گیاہے سینیٹر افنان اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب میرے بردارِ نسبتی طلحہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو سے اغوا کیا گیالیگی سینیٹر نے سوشل میڈیا پر اپنے برادر نسبتی کے علاوہ ایک مبینہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی جن میں طلحہ اسد کو اغوا کر کے لے جایا گیا اور بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے سینیٹر افنان اللہ نے بتایا کہ بردارِ نسبتی کی بازیابی کے لیے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا ہے