سیلاب متاثرین: کینیڈا میں فنڈ ریزنگ ڈنر‘ 45 ہزار ڈالر جمع: وفد جلد پاکستان آئے گا

Sep 12, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) سیلاب اور بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کینیڈا کے اعلی سطحی وفد کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے۔ مونٹریال میں پاکستان ہائی کمشن کینیڈاکے زیراہتمام سیلاب زدگان فنڈ ریزنگ ڈنر سے پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد پر کینیڈین حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کی حکومت نے ابتدائی طور پر سیلاب زدگان کے لیے پانچ ملین کینیڈین ڈالر کی امداد دی ہے۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے مزید امداد کے اعلان کی توقع ہے۔ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں کینیڈا پاکستان ایفلی ایٹڈ چیمبر آف ٹریڈ کے زیر اہتمام پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے منعقدہ ایک فنڈ ریزنگ ڈنر سے ہوا۔ مونٹریال میں پاکستان کے قونصل جنرل اشتیاق احمد عاقل، کوئبک ریڈ کراس کے عہدہ دار رمزی سیار، مانٹریال شہر کی مقامی قونصلر میری ڈیروس اور مقامی پاکستانی کینیڈین صحافی فریحہ نقوی محمد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین نے اعلان کیا کہ انہیں پینتالیس ہزار ڈالر سے زائد کے عطیات وصول ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں