ڈھاکہ(اے پی پی)بنگلہ دیش میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترکیہ ذرائع ابلاغ نے بنگلہ دیش کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کی وزارت کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کینتیجے میں11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ سال سے لے کر اب تک ملک میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں مجموعی طور پر3 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ملک کے شمالی علاقے سراج گنج میں گزشتہ روز آسمانی بجلی کے گرنے سے9 افراد جبکہ اتوار کو جنوب مغربی علاقے میںآسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 2 بھائیوں کی موت واقع ہو گئی۔