نواز سے صرف ایک اوور کیوں کرایا؟  بابر کی کپتانی پر سوال ا±ٹھ گئے

Sep 12, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کیخلاف ایشیا کپ کے فائنل میںبابر اعظم نے محمد نواز کو صرف ایک اوور دیا جس میں انہوں نے 3 رنز دیے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بابر نے محمد حسنین کے اوورز میں مسلسل پٹائی ہونے کے باوجود نواز سے اوور کیوں نہیں کرائے؟ اور اسی وجہ سے سری لنکن ٹیم بڑا ٹوٹل سکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ کوئی سمجھائے کے محمد نواز کو صرف ایک اوور کیوں دیا گیا؟ محمد حسنین نے 4 اوورز میں 41 رنز دیئے۔

مزیدخبریں