نیت درست ہو تو سارے معاملات کی اصلاح ہو سکتی ہے،پیرنقیب الرحمن


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے حضور نبی کریمکا یہ فرمان مبارک اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اگر ہم اس فرمان مبارک پر سچے دل و خلوصِ نیت سے عمل پیرا ہو جائیں تو ہمارے سارے معاملات کی اصلاح ہو سکتی ہے اور زندگیوں میں انقلاب بر پا کیا جا سکتا ہے جب نیت درست ہو جاتی ہے تو انسان کسی کا برا نہیں سوچتا ۔غور طلب بات ہے آج ہم اپنے نبی علیہ الصلوا والسلام کی عظیم ترین نورانی تعلیمات سے دور ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے بد گمان، بد اخلاق، جھگڑالو، بے رحم، مخلوقِ خدا پر شفقت اور ان کے کام آنے سے دور اور ایک دوسرے کی عزتیں پامال کرنے لگ پڑے ہیں جو ہمارے لئے ہمیشہ کی زندگی میں سرا سر خسارہ ہے خانقاہیں ایسی تربیت گاہیں ہیں جہاں سے مخلوقِ خدا کا تعلق دربارِ رسالت مآب سے مضبوط سے مضبوط تر کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدگاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیث پاک سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل سے مفتی محمد سلیمان رضوی اور خواجہ وجاہت جمیل نے بھی خطاب کیا جبکہ دربارِ رسالت مآب میں نعت پاک کا نذرانہ حافظ محمد عامر اور محمد طاہر نے پیش کیا۔ محفل کا اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن کی وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین اورسیلاب زدگان کی آباد کاری کے لئے خصوصی دعا کی۔
پیرنقیب الرحمن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...