کوٹ ادو(خبرنگار) کوٹ ادو کے نواحی قصبہ سناواں چاہ سروروالہ ٹھٹھی حمزہ کے رہائشی محمد رمضان کے گھر ہمسائے رشتہ دار عامر ڈکھنہ ساتھیوں اعجازڈکھنہ اور ثناءاللہ ڈکھنہ2 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ داخل ہو گیا عامر ڈکھنہ نے 14 سالہ ثمرین بی بی سے زیادتی کی ساتھی موبائل فون سے برہنہ حالت میں ویڈیو بناتے رہے 3ماہ تک بلیک میل کرکے عامر ڈکھنہ زیادتی کرتا رہا،لڑکی کی والدہ کو معلوم ہونے پر لڑائی جھگڑے کے خوف سے ملزمان کو برہنہ ویڈیو اور فوٹو ڈیلیٹ کرنے کا کہا تو ملزمان نے اس سے 10 ہزار روپے لے لئے چند روزقبل 4ہزار روپے مزید لئے مگر ویڈیوز اور تصویریں ڈیلیٹ نہ کیں، سوشل میڈیا پر وائرل کردی، متاثرہ بچی کا والد محمد رمضان تھانہ سنانواں پہنچ گیا،پولیس تھانہ سنانواں نے مقدمہ درج کرلیامتاثرہ لڑکی کاوالدمحمد رمضان نے محمد خالد بیگی اور شاہد علی موہانہ کے ہمراہ پریس کلب کوٹ ادو پہنچ گیااور کہا کہ ملزموں کوگرفتار کریں بصورت دیگر وہ بیٹی اور بیوی سمیت ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔
لڑکی سے زیادتی ‘ ویڈیو وائرل‘ ملزم آزاد‘ متاثرین کی خودسوزی کی دھمکی
Sep 12, 2022