ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے میٹرز خرا ب اور جلنے کی آن لائن در ج ہونے والی شکایات کے ازالے کے لئے آپریشن سرکلوں کو 6ہزار758سنگل اور تھری فیز میٹرز جاری کردئیے ہیں۔
چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئر نگ میپکو کی جانب سے جاری ہونے والی ایلوکیشن کے مطابق کسٹمرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور فیڈرل کمپلینٹ سیل پر درج ہونے والی میٹرز خرابی کی شکایات پر 6ہزار56سنگل فیز اور 702تھری فیز میٹرز کا اجراءکیاگیاہے۔