فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ایڈمن آفیسر،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے ایک روز میں گرینڈ چیکنگ کرکے نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر 25 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔انہوں نے مارکیٹوں وبازاروں میں پھل وسبزیوں کی دکانوں وریڑھیوں پر اشیاءکے نرخ چیک کئے اورپرائس کارڈ آویزاں نہ ہونے پر مقدمات درج کرائے۔