کسانوں کے واپڈا افسران سے مذاکرات کامیاب ‘90 فیصد ٹیوب ویلوں کے کنکشن بحال


ٹبہ سلطان پور، چوک میتلا(نمائندہ نوائے وقت ، نامہ نگار)کسان اتحاد کے سنیئر رہنماوں کے وفد کی واپڈا آفس میلسی اور ٹبہ سلطان پور کے آفسران سے مذاکرات وفد کی قیادت مرکزی رہنما نظام اللہ خان پاندہ نے کی وفد کے کامیاب مذاکرات کے بعد چوک میتلا اور ٹبہ سلطان پور کے تقریباً 90فیصد ٹیوب ویلوں کے کنکشن فوری طور پر بحال کر دئیے گئے باقی 10فیصد بھی 24گھنٹے کے اندر سے بحال کرکے چلا دئیے جائیں گے۔ وفد میں سینئر رہنما چوہدری وحید اختر چیمہ تحصیل صدر میلسی شبو خان بلوچ ریاض خان سندھڑ چوہدری اسماعیل ارائیں ملک نذیر تتلہ چوہدری اصغر چوہدری غلام حسین سمیت دیگر بھی شامل نظام اللہ خان پاندہ ایڈووکیٹ نے کہا کسان بھائیوں کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے کسان خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔

ای پیپر دی نیشن