میلسی(نامہ نگار)اسٹیشن اشرف شاہ کی رہائشی فرزانہ بی بی نے ایس ایچ او تھانہ میراں پور کو درخواست دی ہے کہ میں محنت مزدوری کے لئے اپنی چار بچیوں سمیت فیصل آباد میں موجود تھی کہ میرے نشئی خاوند شعبان، دیور اشفاق اور حسناں بی بی نے میرے گھر سے جہیز کا سارا سامان چوری کر لیا ہے اور میرے واپس آنے پر مجھے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا انصاف فراہم کیا جائے۔
محکمہ تعلیم کی ملی بھگت سے گلی محلوں میں اکیڈمیوں کی بھر مار ‘ انتظامیہ خاموش
وہاڑی(نامہ نگار)اساتذہ اور دیگر لوگوں نے گلی محلوں میں اکیڈمیاں بنا رکھی ہیں۔ اکیڈمیوں کے اوقات کے دوران ان رہائشیوں کا اپنے گھروں سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے خواتین گھروں میں ہی قید ہو جاتی ہیں شہریوں نے کہا کہ رہائشی علاقے سے باہر شفٹ کیا جائے۔