خانیوال(خبر نگار) انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے صدر معروف انڈسٹریل شیخ محمد اخلاق نے کہا کہ صنعت کاروں کی ایل سی کلیئر کرانے کے لئے حکومت کو خصوصی توجہ دینا چاہیے صنعتوں کے سپئیر پارٹس کے حوالے سے صورتحال اور درپیش مسائل کا تدارک نہ کیا گیا تو ملک بھر میں چلنے والی مشینری کے رک جانے کا خدشہ ہے ریلوے ٹریک اور فارورڈنگ گڈز کے لئے شاہراہیں کھولی جاہیں۔،
اور جو پل سیلاب میں بہہ گئے اور ٹوٹ چکے ہیں ان کی بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے۔