اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحفظ اورسلامتی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس اتوار کوچینی سفارتخانے میں منعقد ہوااجلاس کی مشترکہ صدارت اسپیشل سیکریٹری وزارت داخلہ سیف انجم اور ڈائریکٹر جنرل وزارت پبلک سیکیورٹی چین نے کی اجلاس میں پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ بھی موجود تھے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں بہت اہمیت کا حامل ہے فورم نیحکومتی اقدامات، پاکستان میں چینی منصوبوں اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے اور چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کا پتہ لگانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا دوطرفہ تعلقات کی کوششوں کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف مشترکہ اقدامات پر اصولی اتفاق کیا گیا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون کو مزید فروغ دینا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہیفورم نینان کوریڈور منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے علیحدہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیادونوں اطراف نے باہمی کوششوں کے ذریعے پاکستان میں چینی شہریوں اورمنصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دشمن عناصر کے ایجنڈوں کا ملکرمقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔
سی پیک کے تحفظ اورسلامتی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس
Sep 12, 2022