سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے آج سے شروع ہوگا

Sep 12, 2022


لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے آج ( پیر)12 ستمبر سے شروع کرے گی ۔ وزارتی کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیئرمین و صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ کے مطابق سروے 27 ستمبر کو مکمل ہونے کے بعد بحالی کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ سروے کے لئے پنجاب حکومت کی ٹیموں کی تشکیل ہوچکی ہے۔ سروے مکمل ہوتے ہی امدادی رقوم کی تقسیم اور گھروں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیںرود کوہیوں کے راستے میں ڈیم بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے 

مزیدخبریں