آئی پی یو ایشیاء پیسیفک ریجن کے ممبر ممالک کا دو روز سیمینار کل شروع ہو گا

Sep 12, 2022


 اسلام آباد (نا مہ نگار) قومی اسمبلی آف پاکستان ایس ڈی جیز کے حصول پر آئی پی یو ایشیاء پیسیفک ریجن کے ممبر ممالک کے دو روز سیمینار کی میزبانی کرے گی،سیمینار 13 اور 14 ستمبر 2022 کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو گا، تیسرا آئی پی یو ریجنل سیمینار پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہو گا، پاکستان میں بدترین سیلاب عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہے، سیمینار کے انعقاد کا مقصد سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہے، سیمینار میں سیلاب متاثرین کی حالت زار کو اجاگر کیا جائیگا،ایشیا پیسیفک کی پارلیمانوں کایہ سیمینار تباہ کن بارشوں، سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے ویڈیو کلپس کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے،سیلاب سے پاکستان میں 33 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے، حالیہ سیلاب سمیت 1100 سے زائد افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے، 1600 سے زائد افراد زخمی ہونے جبکہ 287,000 سے زائد کے گھر مکمل تباہ ہونے، سیلاب لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا، علاقائی سیمینار کا مقصد عالمی موسمیاتی تبدیلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے اثرات سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہے، سیمینار میں ترقی پذیر ممالک خصوصاً ایشیا پیسفک خطے کے ممالک کو درپیش خطرات کو اجاگر کرنا ہے،پاکستان کی قومی اسمبلی اس پلیٹ فارم کے ذریعے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرے گی۔سیمینار میں غیر ملکی اراکین پارلیمنٹ کو پاکستان میں حالیہ سیلاب کی شدت اور خطرات سے آگاہ کیا جائے گا، سیمینار مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ہے، افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف خطاب کریں گے، افتتاحی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے استقبالیہ کلمات بھی شامل ہیں، افتتاحی اجلاس سے آئی پی یو کے سیکرٹری جنرل مسٹر مارٹن چنگونگ بھی خطاب کریں گے،سیمینار میں ایشیاء پیسیفک میں ایس ڈی جیز کے نفاذ پائیدار ترقی کے لیے ضروری یے ایجنڈے کا حصہ ہو گا، معیاری تعلیم اور نوجوانوں کے لیے با عزت روزگار کو فروغ دینا بھی بحث کا اہم حصہ ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق صحت کی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے کو بھی سیمینار میں زیر غور لایا جائے گا، ایس ڈی جیز کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے پارلیمانی طریقہ کار اور طرز عمل پر بریک آؤٹ سیشنز بھی منعقد کیا جائیگا،ترقی کے ایجنڈے کے میں خواتین کے شمولیت بھی سیمینار کا اہم جزو ہو گا،سیمینار کے شرکاء کو پاکستان میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی اور معاشی نقصانات کا  ذاتی طور پر مشاہدہ کرایا جائے گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سیمینار کے شرکاء کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کے کیمپس کے دورے کا بھی اہتمام کرے گا،سیلاب کے پیش نظر سیمینار پر ہونے والے اخراجات کی کمی کی غرض سے سیمینار قومی اسمبلی کے ہال میں منعقد کرایا جا رہا ہے،سیمینار کے اخراجات میں ہونے والی بچت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عطیہ کی جائے گی، متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سیمینار کے اختتام پر ایک مربوط اور جامع منصوبہ بندی وضع کی جائے گی۔

مزیدخبریں