واشنگٹن (شِنہوا)چینی نڑاد امریکی اور دیگر نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں چائنیز امریکی عجائب گھر میں وسط خزاں کا تہوار منایا۔انہوں نے تہوار کی روایتی پیسٹری مون کیک کو چکھا، اور دیگر چینی پکوان کھائے اور چائے کی چسکی لی۔نوعمر بچے لالٹین دستکاری بناکر لطف اندوز ہوئے، چہروں کو پینٹ کیا اور کہاںیوں کا مطا لعہ کیا۔امریکہ میں چین کے سفیر چھن گانگ نے ٹوئٹ کرکے وسط خزاں تہوار کو دوبارہ ملاپ کا دن قرار دیا۔چھن نے لکھا کہ آ ئیے چاند کو سراہتے اور مون کیکس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اس کا جشن منائیں۔ ہر ایک کو اپنے دل میں رکھیں اور خوشی کے لمحات کوشیئر کریں۔وسط خزاں کا تہوار امریکہ بھر کے دیگر مقامات پر رہنے والوں نیبھی منایا۔یہ تہوار چینی قمری کیلنڈر کے 8 ویں ماہ کے 15ویں دن منایا جاتا ہے اور یہ چین میں انتہائی اہم روایتی تعطیلات میں سے ایک ہے۔
امریکی دارالحکومت اور دیگر علاقوں میں وسط خزاں کا تہوار منایا گیا
Sep 12, 2022