بھکھی(نامہ نگار) آمنہ ہسپتال بھکھی روڈ پر فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں لیڈی ڈاکٹر ثمرہ ، ڈاکٹر کرن ملک اور ڈاکٹر صفاء مروہ نے درجنوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے سمیت الٹرا سائونڈ و دیگر ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ، کیمپ کے منتظم ڈاکٹر مشتاق ہمایوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس طر ز کے مزید فری میڈیکل کیمپس ہماری اولین ترجیح ہیں جن کا مقصد خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کا حصول ہے ہر اتوار کو لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ میں غریب نادار و مفلس افراد کو مفت معائنہ و ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت میسر کی گئی ہے جومہنگائی کے اس دور میں غریب و مستحق مریضوں کیلئے یقینا بہت بڑا ریلیف ہے ، ہم نے ہمیشہ پروفیشنل ازم کے ساتھ ساتھ سوشل ازم کو فروغ دیا ہے اور مستحق مریضوں کے مفت علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ آمنہ ہسپتال شہر کی کلیدی علاج گاہوں میں شامل ہے جسے کئی لحا ظ سے انفرادیت حاصل ہے ۔
جبکہ یہاں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور عملہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر امور ذمہ داری انجام دے رہے ہیں جو یقینا کسی اعزاز سے کم نہیں۔