نااہل سیاستدانوں نے پاکستان کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا: حنیف چشتی

Sep 12, 2022

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) نااہل سیاستدانوں نے 74سالوں میں پاکستان کو معاشی و سیاسی بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا اقتدار میں آنے والی ہر سیاسی پارٹیوں کے راہنمائوں نے ملک کو مضبوط کرنے کی بجائے اپنی ناقص پالیسیوں سے مزید کمزور کیا اور عوام کو غربت، بیروزگاری و ناقابل برداشت مہنگائی نے جھکڑ لیا جبکہ ملک و قوم کی قسمت سنوارنے کا حل صرف اور صرف نظام مصطفی کے نظام سے ہی ممکن ہے جس کے لیے اب ملک کی سب سے بڑی دینی جماعت سواد اعظم جماعت اہلسنت کے مشائخ و علمائے کرام کو میدان میں آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار جامعہ مسجد جتی شاہ جمال راہوالی میں منعقد ہونے والی جماعت اہلسنت گوجرانوالہ ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران کی تربیتی ورکشاپ سے صوبائی نائب امیر علامہ محمد حنیف چشتی، ڈویژنل امیر پیر خالد حسن مجددی و دیگر علمائے کرام نے کیا ،تربیتی ورکشاپ میں سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہائولدین اور گوجرانوالہ کی تنظیموں کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
، تربیتی ورکشاپ کی صدارت ڈویژنل ناظم نشر و اشاعت حافظ اشرف رضا قادری نے کی جبکہ حافظ محمد رفیق مجددی،قاری احسن رضا، صوفی اخلاق احمد، حافظ یعقوب چشتی، قاری میں رضوان، عثمان وڑائچ، علامہ عطاء المصطفیٰ جمیل اور اشرف سیال و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں