کراچی(این این آئی)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ نے رواں مالی سال میں اگست تک ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جولائی اور اگست کے دوران مجموعی طور پر 22146.062 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ مکیش کمار چاﺅلہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ا سی مدت کے دوران گذشتہ مالی سال کے دوران 20364.979 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ انہوں نے مذید کہا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 1562.133 ملین روپے ٹیکس اور انفرااسٹرکچر سیس کی مد میں 18553.457 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ مکیش کمار چالہ نے کہا کہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 60.873 ملین روپے ٹیکس اورکاٹن فیس کی مد میں 1.864 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاﺅلہ نے کہا کہ شدید بارشوں کے باوجود ٹیکسز کی وصولی مجموعی صورتحال اطمینان بخش ہے۔انہوں نے ٹیکس نادہندہ گان سے درخواست کی کہ ٹیکس کی ادائیگی ایک قومی فریضہ ہے اور ٹیکس نادہندہ گان بروقت ٹیکسز جمع کروا کر اپنا یہ قومی فریضہ پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی ادائیگی کے لئے آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ www.excise.gos.pk ہے۔
ٹیکس وصول/مکیش کمار