تعلیمی اداروں میں ہاکی کا فروغ یقینی بنانے کی ضرورت ہے: شہناز شیخ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر تعلیمی اداروں میں ہاکی کا فروغ یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ منظور حسین جونیئر ایک بہت اچھے انسان تھے اور ہم ایک بہت بڑے نام سے محروم ہو گئے ہیں۔ جو قومیں اپنے ہیروز کی قدر نہیں کرتیں وہ مٹ جاتی ہیں منظور جونیئر اللہ لوگ اور سادہ آدمی اور باصول شخصیت تھا۔ شہناز شیخ نے منظور جونیئر کی شخصیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کا گیند منظور جونیئر کے تابع ہوتا تھا،جب کسی کو بروقت چانس ملے تو اصل ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آتا ہے، منظور جونیئر نے ہاکی کے فروغ کیلئے بڑے بڑے اقدام کئے ہیں اور ان کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائیگا کیونکہ قومی ہیروز کے نام سے روشنائی بہت ضروری ہوتی ہے، نیشنل انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ کو منظور جونیئر کے نام سے منسوب کرنا اورسیالکوٹ سٹیدیم کو منظور جونیئر سٹڈیم سے منسوب کرنے کا مطالبہ بھی خوش آئند بات ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...