کنری (نامہ نگار) کنری کے قریب قصبہ چیل بند میں انسانیت کی خدمت کے حوالے سے میاں محمد حسن شاہ فاو¿نڈیشن کے تحت قائم کی گئی تین سو خیموں پر مشتمل خیمہ بستی میں رہائش پذیر ڈھائی ہزار بارش متاثرین کو زندگی کی تماتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،خیمہ بستی کے دورے کے دوران فاو¿نڈیشن کے درجنوں رضا کاروں کے ہمراہ متاثرین کی خدمت میں مصروف سینئر ممبر میاں محمد حسن شاہ فاو¿نڈیشن حاجی غلام رسول رند نے میڈیا والوں کو بتایا کہ فاو¿نڈیشن کے بانی،سینئر ایڈیشنل سیکریٹری سندھ اسمبلی میاں محمد حسن شاہ نے اپنے بزرگوں کی خلق خدا کی خدمت کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مشکل اور تکلیف کی اس گھڑی میں ہزاروں متاثرین کا ہاتھ تھام کر اور ضلع عمرکوٹ کی تاریخ میں اتنی بڑی خیمہ بستی قائم کرکے اپنا مذہبی فریضہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیمہ بستی میں متاثرین کو وقت پر کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے مویشیوں کیلئے چارہ بھی مفت دیا جاتا ہے علاج معالجے کیلئے 24 گھنٹے ڈسپنسری پر ڈاکٹرز اور ادویات کی سہولت موجود ہے انہوں نے کہا کہ خیمہ بستی میں کنری کے گردونواح کے علاوہ دور دراز کے سیلاب سے تباہ حال علاقوں سکھر،نواب شاہ،سانگھڑ،شہداد پور ودیگر علاقوں سے متاثرہن طویل سفر طے کرکے اپنے بچوں کے ہمراہ یہاں پہنچے ہیں انہوں نے کہا کہ فاو¿نڈیشن متاثرین کی بحالی تک ان کی دیکھ بھال اور خدمت جاری رکھے گی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ متاثرین میں ملیریا، اسکن، گیسٹرو اور پیٹ کے امراض زیادہ پائے جا رہے ہیں جن میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے متاثرین خیمہ بستی نے میاں محمد حسن شاہ فاو¿نڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سے ان کے کچے گھر تباہ ہوچکے ہیں جس کے بعد ہم نے یہاں پناہ لی ان کو خیمہ بستی میں گھر جیسا ماحول،معیاری کھانا،صاف پانی اور علاج معالجے کی تماتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔
عمر کوٹ میں خیمہ بستی قائم، انسانوں کے ساتھ مویشیوں کو بھی خوراک فراہم
Sep 12, 2022