روہڑی(نامہ نگار)روہڑی نیویارڈ کالونی مہتم گوٹھ کی ملک کالونی میں گھرکی چھت پر لٹکتی گیارہ ہزار کے تار کی زد میں آکر 28سالہ امداد علی ولد بنگل ملک بجلی کا کرنٹ لگنے سے جابحق ہوگیا جبکہ تاروں میں ا±لجھے بھائی کو بچانے کی کوشش میں دوسرابھائی محبت علی ملک اوربھتیجی زخمی ہوگئی جبکہ بھائی کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہونے والے محبت علی ملک کاایک ہاتھ کرنٹ لگنے سے جھلس گیا تھا۔دوسری جانب کرنٹ لگنے کے باعث جابحق ہونے والے نوجوان کے گھر میں کہرام مچا ہوا تھا اس سلسلے میں لواحقین کا کہنا تھا کہ بجلی کی گیارہ ہزار کی تار ہمارے گھرکی چھت سے گزر رہی اور لٹکتی تار کودورکرنے کے لئے ریلوے انتظامیہ کو متعددبار شکایات کی تھی تاہم انہوں اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا اور ناہی ہمارے گھرکی چھت پر لٹکتی تار کوہٹانے کی کوشش کی گئی ۔