لاکھوں بے گھر افراد نے ٹیلوں پر پناہ لے لی‘ ہر طرف تباہی کا منظر

کنری(نامہ نگار)ضلع عمرکوٹ میں کپاس اور مرچ کی تیار فصلیں بارش کے پانی کی نذر ہو گئیں،لاکھوں افراد نے کچے مکانات اور جھونپڑیاں گرنے کی وجہ سے جان بچانے کیلئے شہروں اور تھر کے اونچے ٹیلوں کا رخ کرلیا،تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ ضلع سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں حالیہ مون سون کی تباہ کن بارشوں نے عمرکوٹ ضلع کے چاروں تعلقوں عمرکوٹ،کنری،سامارو اور پتھروں میں زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 88 ہزار 8 سو 85 ایکڑ رقبے پر مرچ،کپاس،پیاز کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے زرعی زمینوں میں بڑے پیمانے پر مسلسل برسنے والی بارشوں کا پانی کھڑا ہونے اور پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث فصلیں جل گئی ہیں ہر طرف پانی ہی پانی کھڑا ہے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں،تعلقہ کنری کے تمام گاو¿ں،گوٹھوں میں بارش کا کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کے کچے مکانات اور تنکوں سے بنی جھونپڑیاں زمین بوس ہوگئی ہیں بڑی مشکل سے متاثرہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر اپنی خواتین،بچوں اور مال مویشیوں کے ہمراہ نقل مکانی کرکے شہروں اور کنری کے قریب تھر کے علاقے چیل بند کے اونچے ٹیلوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن