مکرمی: 7 ستمبر بدھ کی شب دس بجکر 30 منٹ پر چوکی ملہال مغلال کے پولیس اہلکاروں نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا۔ پولیس ملازمین دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے، ان کے پاس کوئی وارنٹ گرفتاری نہیں تھے۔ پولیس اہلکاروں نے زبردستی گھر کی تلاشی لینا شروع کر دی۔ اہلکاروں نے خواتین سے بھی بدتمیزی کی۔ جب گھر سے کوئی شے برآمد نہیں ہوئی تو انہوں نے ہمارے بوڑھے اور بیمار والد محترم کو مارا پیٹا۔ چاچو جان آگے بڑھے تو انہیں بھی زود وکوب کیا۔ تھانہ جاکر ہم سے رشوت کا تقاضا کیا! ہم غریب لوگ کہاں سے رقم دیں ، انکار پر ہمارے خلاف منشیات کی ایف آئی آر کاٹ دی۔ ہم کمشنر راولپنڈی اور ڈی پی او چکوال سے دردمندانہ التماس کرتے ہیں کہ وہ پولیس اہلکاروں کو چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر سرزنش کریں(صاحب زادی محمد خان‘ چکوال ‘ 0341-6347820)
ڈی پی او چکوال اورکمشنر راولپنڈی سے انسانی بنیاد پر اپیل
Sep 12, 2022